ماہی[1]
معنی
١ - مچھلی "دریا مٹی شامل کرتا رہتا ہے . اور افزائش ماہی کے لیے مفید ہوتا ہے۔" ( ١٩٨٤ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ٣٢ ) ٢ - زیر زمین وہ روایتی مچھلی جس کی نسبت خیال تھا کہ اس کی پست پر ایک گائے اور اس گائے کے سینگ پر زمین قائم ہے۔ ان کی تو چشم غور میں ماہی سے تابہ ماہ ہے جلوہ گر اسی کی جلالت کی بارگاہ ( ١٩٢٣ء، فروغِ ہستی، ٦٦ ) ٤ - [ ٹھگی ] کسی، کدال۔ "ٹھگوں میں کسی کی قسم بہت اہم سمجھی جاتی ہے، ماہی بھی کہتے ہیں۔" ( ١٩٤٤ء، اصطلاحات پیشہ وراں، ٢٠٥:٨ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - مچھلی "دریا مٹی شامل کرتا رہتا ہے . اور افزائش ماہی کے لیے مفید ہوتا ہے۔" ( ١٩٨٤ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ٣٢ ) ٤ - [ ٹھگی ] کسی، کدال۔ "ٹھگوں میں کسی کی قسم بہت اہم سمجھی جاتی ہے، ماہی بھی کہتے ہیں۔" ( ١٩٤٤ء، اصطلاحات پیشہ وراں، ٢٠٥:٨ )